چاغی، پاک ایران شاہراہ پر مزدہ اور ٹریلر میں تصادم، دو افراد جھلس کر جاں بحق

چاغی: پاک ایران شاہراہ پر مزدے اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 2 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔ چاغی کے قریب پاک ایران شاہراہ پر مزدے اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز، اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئییں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے گاڑیوں میں پھنسے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے