نوشکی،قبائلی تصادم میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال، 2 افرادجاں بحق

نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک ہی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں کے درمیان تصادم میں دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، رات گئے علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونجتا رہا۔علاقائی ذرائع کے مطابق قبائلی رنجش نوشکی کے با اثر شخصیات کے مابین ہے جہاں رات گئے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا اور راکٹ گولے داغے گئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے تصادم میں شیخ امین کا بیٹا زخمی ہوا جبکہ جوابی حملے میں قدرت جمالدینی کے دو ساتھی مارے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کلی جمالدینی میں فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے جبکہ علاقے میں حالات اب بھی کشیدہ ہے دونوں جانب سے مسلح افراد مورچہ زن ہوگئے ہیں۔فائرنگ رکنے کے بعد پولیس کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ انتظامیہ علاقہ میں کشیدگی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے