صوبے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز کی کاوشیں قابل فخر ہیں، وزیراعلیٰ بلو چستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز کی کاوشیں قابل فخر ہیں سیکورٹی ادارے دہشت گردوں سے موثر طور پر نمٹ رہے ہیں، یہ بات انہوں نے جمعہ کو آواران کے علاقے مشکے میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورس کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے غیور و محب وطن عوام اپنی بہادر اور دلیر فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دو سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت اور انکی جرات کو سلام پیش کیا ہے۔