گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں نوجوان مزدور نے خود کشی کرلی
گڈانی:گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں نو جوان مزدور نے خود کشی کر لی پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ نوجوان راحت خان جو شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر113 پر کام کرتا تھا نے لیبر کوارٹر میں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی خود کشی کی وجہ تاحال معلوم نا ہو سکی پولیس تفتیش کر رہی ہے