پشین لیویز کی کارروائی، منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین لیویز نے پشین یارو شاہراہ پر ناکہ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرپشین ظفرعلی محمد شہی اور اسسٹنٹ کمشنرپشین اعجازسرور کی ہدایات پر لیویز تھانہ یارو پشین نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر تحصیلدار پشین شوکت حمید لہڑی، نائب تحصیلدار پشین عبدالغفار نوتیزئی، انچارج لیویز تھانہ یارو نائب رسالدار شمس الدین خلجی، دفعدار امین اللہ اور خاصدار حکیم آغا اور دیگر لیویز نفری نے پشین یارو روڑ پر ناکہ لگاکر مشکوک پک اپ گاڑی نمبر O271 روکا جس کے خفیہ خانوں سے 10 عدد پیکٹ آئس (شیشہ) اور 15 عدد پیکٹ چرس برآمد کیا اور مشکوک گاڑی کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور دوست محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا، قبضہ میں لی گئی منشیات کی قیمت کروڑوں میں ہے مزید تفتیش لیویز فورس پشین کررہی ہے۔