ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام، ڈالر پہلی بار 188 روپے پر پہنچ گیا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)کراچی ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 87 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 188 روپے پر پہنچ گیا۔8 مارچ سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 1200 ارب روپے اضافہ ہوا۔

ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے سبب ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپیہ کو ڈالر کے مقابلے میں بدترین گراوٹ کا سامنا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر 187.80 کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔ اسی طرح یورو 50 پیسے اضافے سے 203 روپے اور برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کے نمایاں اضافے سے 243 روپے اور 50 پیسے پر جاپہنچا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے ضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 8 سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت پاندرہ سو بیس روپے پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے