عدم اعتماد کی طرف واپس جانے سے بحران بڑھے گا، فواد چوہدری

سلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی طرف واپس جانے کا مطلب ہے کہ بحران بڑھے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے، سپریم کورٹ میں حکومتی مؤقف کو بڑا دھچکا لگا ہے، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غلط قرار دے دیا۔

عدالتِ عظمیٰ میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب اٹارنی جنرل ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا دفاع کرنے سے دستبردار ہو گئے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر از خود نوٹس کیس کا فیصلہ آج ہی سُنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے