عدالت اسپیکر کی رولنگ مسترد کرکے الیکشن کا فیصلہ دے گی، فاروق نائیک
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے از خود نوٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے وکیل اور سینئر رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ عدالت اپنے فیصلے میں الیکشن کرانے کا کہے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ عدالت اسپیکر کی رولنگ کو مسترد کردے گی تاہم انہیں یہ بھی لگ رہا ہے کہ الیکشن کا عمل شروع ہوگیا ہے اور عدالت الیکشن کرانےکا کہے گی۔