سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے،وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں قانونی ٹیم نے سماعت بارے بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے، پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لئے تیار ہے، غیر ملکی سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دینگے۔