امید ہے آئین توڑنے والوں کو قرار واقعی سزا ہوگی، مریم نواز
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے سپریم کورٹ کا رولنگ کو غلط قرار دینا اچھی بات لیکن امید ہے آئین توڑنے والوں کو قرار واقعی سزا ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رولنگ کو غلط قرار دے دیا گیا، اچھی بات ہے مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بد ترین توہین ہے اور انتہائی خطرناک روش ہے جس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی تاکہ پھر کسی کو ملک کے ساتھ ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی جرات نا ہو۔