الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا، الیکشن کمیشن
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیدیا اور بتایا کہ الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا۔انتخابات کرانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے صدر کے خط پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شفاف، غیر جانبدارانہ الیکشن کیلئے 4 ماہ درکار ہیں۔واضح رہے کہ ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی ہے۔