عمران خان نے نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام دے دیئے

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کے جواب میں پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام ارسال کردیئے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا اور نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام طلب کئے گئے۔

عمران خان نے نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کردیئے ہیں، کمیٹی میں اسد قیصر، پرویز خٹک، شفقت محمود، شیریں مزاری شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے