موجودہ ٹولہ کے دورمیں صحافت کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے وفاقی وزیر کی سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ بدتمیزی و زبان درازی اور الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر جو ایک وکیل و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں کو اپنی زبان پر قابو و تحمل و برداشت کا مادہ پیداکرنا چاہئے پہلے ہی موجودہ ٹولہ کے دور میں ملک میں صحافت کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ انفرادی طور قتل و ضرب پہنچانے و ان ذاتی زندگی میں مداخلت و اغوا کئے جانے کے واقعات ہوچکے ہیں ان حالات میں صحافت جان جوکھوں میں ڈالنا ہے جس پر بھاری قیمت و قربانی پر صحافی مبارک باد کے مستحق ہیں جوقوم کے سامنے سچ لانے کے لئے شبانہ و روز مصروف عمل ہیں انکی قدر کرنی چاہیے وزارت و حکومت و طاقت کسی کی میراث نہیں یہ وقت بدلتا رہتا ہے ابھی وزارت کوگئے تین دن گزرے ہیں جس سے ان کے مزاج سخت زبان تْرش ہوگئے ہیں حالانکہ ابھی تک ان کو سرکاری وسائل غیر قانونی طور پر پروٹوکول و عملہ و دفاتردستیاب ہیں جو خود ایک قابل مواخذہ عمل ہے مگر وہ اس موقع پر دوسروں الجھنے جی بجائے اپنے آپ کو حسن اخلاق ان کے دائرے میں رکھیں ورنہ ان کے اوپردھبہ بدنماداغ بنے گاجس کی باز پرس ہوسکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے