الیکشن کمیشن مسجد ابراہیمی اسٹریٹ کو ارباب غلام علی روڈ میں واپس شامل کریں،اہلیان دیبہ
اہلیان دیبہ نے ریجنل الیکشن کمیشن کوئٹہ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ نئےحد بندی کے دوران مسجد ابراہیمی اسٹر یٹ کو غلطی سے وارڈ نمبر65 سے شفٹ کیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو ووٹ ڈالنے میں بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس وارڈ میں اس علاقے کو شفٹ کیا ہے وہ علاقے کے عوام کے لئے بہت دور پڑتا ہے۔خاص طور پر خواتین ووٹرز کو بہت سی مشکلات پیش آئیں گے انہوں نے ریجنل الیکشن کمیشن کوئٹہ ڈویژن سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے بک نمبر451110608 مسجد ابراہیمی اسٹریٹ کو ارباب غلام علی روڈ میں واپس شامل کرنے کی استدعا کی۔