ہمارا مقصد ایس او ایس ویلیج کے بچوں میں خوشی پھیلانا ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان سماجی بہبود و غیر رسمی تعلیم بشریٰ رند نے بدھ کوایس او ایس ویلج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں سابق نگراں وزیر خورشید بروچہ نے بشریٰ رند کا استقبال کیا،بشریٰ رند نے دن یتیم بچوں کے ساتھ گزارا پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ہمارا مقصد ایس او ایس ویلیج کے بچوں میں خوشی پھیلانا ہے۔ایس او ایس ولیج کے ساتھ یہ تعاون بچوں میں مسکراہٹیں پھیلانے کی ایک مثال ہے۔ یتیم بچوں کے ساتھ کچھ قیمتی وقت گزارنا بھی عبادت ہے یتیم بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے مثبت پیغام دینے کے لئے بچوں کے لئے5 لاکھ روپے کا چیک اور بچوں کے لئے عید کے کپڑے بھی خورشید بروچہ کے حوالے کئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے سب سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے عطیات ایسے لوگوں تک پہنچائیں جو اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں آکر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں جب بھی مجھے وقت ملے گا میں یہاں آکر یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزاروں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے