سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک دوسرے کو غدار کے لقب دینے میں مصروف ہیں، لالا یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک دوسرے کو غدار کے لقب دینے میں مصروف ہیں لیکن انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں،عوام ووٹ کی طاقت سے عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے عوامی نمائندوں کا احتساب کریں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خان خلجی نے کہا کہ ملک اسوقت سنگین بحرانوں سے دوچار ہے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں لیکن سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک دوسرے پر غداری کے الزامات لگارہی ہیں جس سے پاکستان کے اصل غدار فائدہ اٹھاکر ملک کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کو غداری اور حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی بجائے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے اور نہ ہی ملک میں کوئی ترقی ہوئی ہے پی ٹی آئی کے حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اسکی اپنی ہی پارٹی کے رہنماوں نے الزامات لگانے شروع کردیئے ہیں اورپنجاب میں فرح بی بی پر پوسٹنگ پر کروڑوں روپے لینے کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اصل حقیقت عوام کے سامنے آئے۔ انہوں نے کہاکہ عوام آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے مسائل حل نہ کرنے والے نمائندوں کا احتساب کریں اور ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ایوانوں میں جاکر عوام کی صحیح ترجمانی کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے