کوئٹہ، بجلی کا دورانیہ بڑھ جانے سے شہری اندھیرے میں افطاری اورسحری کرنے پرمجبور
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کیسکوکی جانب سے کوئٹہ میں افطاری اور سحری کے دوران بجلی کی فراہمی کے دعووے درست ثابت نہ ہوسکے،بجلی کا دورانیہ بڑھ جانے سے شہری اندھیرے میں افطاری اور سحری کرنے پر مجبور ہوگئے۔کیسکو کی جانب سے کوئٹہ میں افطاری اور سحری کے دوران بجلی کی فراہمی کا دعوی کیا گیا تھا لیکن کیسکو نے اس دعوی کے برعکس ماہ رمضان کے دوران شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا،وہ علاقے جہاں سات گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی تھی وہاں اٹھ گھنٹے کردی گئی، شہر کے بیشتر علاقوں میں سحری اور افطاری کے دوران بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو رمضان المبارک کی عبادات میں مشکلات کا سامنا ہے۔