واشک لیویز کے خالی آسامیوں پرتعنیاتی میں رکاوٹ کون میر عبدالقدوس بزنجوسے بے روزگاروں نوجوانوں کی اپیل

واشک (ڈیلی گرین گوادر) واشک لیویز کے خالی آسامیوں پر تعنیاتی میں رکاوٹ کون وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،سے بے روزگاروں نوجوانوں کی اپیل، اس وقت واشک کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے،نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہوکر بھی ڈگریاں ہاتھوں میں لئے سرگردان پھر رہے ہیں،2 سال قبل واشک میں لیویز سپاہی کے کچھ خالی آسامیوں پر تعنیاتی کے لیے اڑھائی ہزار امیدواروں نے شدید گرمی میں دوڑ قد اور چھاتی ٹیسٹ اور انٹرویو میں شامل ہوئے،پانچ ماہ کا وقت گزرنے کے بعد بھی ابھی تک کامیاب امیدواروں کی تعنیاتی نہیں ہوئی ہے،اگر اس دوران وقت ضائع کئے بغیر ان خالی آسامیوں پر تعنیاتی ہوتی تو اس وقت سینکڑوں خاندانوں کے گھروں میں چولہے جلتے،لیکن نہ معلوم کہ وہ کون سی طاقتیں ہیں جو بے روزگار نوجوانوں کو بر سر روزگار نہیں دیکھنا چاہتے ہیں،جو نہیں چاہتے کہ نوجوان باعزت روزگار حاصل کرکے اپنی خاندان کے لیے کفیل بنیں،بے روزگار نوجوان خالی آسامیوں پر تعنیاتی میں تاخیر پر مایوسی کا شکار ہیں،ان کے ذہین میں تعنیاتیوں میں تاخیری حربے مختلف سوالات کو جنم دے رہے ہیں،وہ کون سے طاقتور حلقے ہیں جو واشک لیویز کے خالی آسامیوں پر تعنیاتی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا وعدہ کرنے والے اس رکاوٹ کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں،وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلان کیا تھا کہ تمام آسامیوں پر جنوری کے آخر تک تعنیاتی مکمل کی جائیگی، لہزا جناب وزیر اعلی صاحب اپنے وعدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے، جلد از جلد لیویز میں تعنیاتیوں کےلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کریں،بے روزگار نوجوانوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،ایم پی اے حاجی زابد علی ریکی صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگو, ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان قادر بخش پرکانی سے اپیل ہے کہ لیویز آسامیوں پر تعنیاتی کے آرڈر جاری کرنے کے تاکہ بے روزگار نوجوان میں پھیلی ہوئی مایوسی کا خاتمہ ہو سکے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے