نگراں حکومت کیلئےباقاعدہ پیشکش ہونےپرسوچ کرجواب دوں گا، جسٹس گلزاراحمد

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سابق چیف جسٹس گلزاراحمد نےبتایا کہ ابھی تک کسی نے سرکاری سطح پرنگراں وزیراعظم کےلیےرابطہ نہیں کیا۔

جسٹس(ر) گلزار احمد نے واضح کیا کہ نگراں حکومت کے لیے اگر باقاعدہ پیشکش ہوئی تو سوچ کر جواب دوں گا،ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا مگر ذمہ داری ملتی ہے تو نبھانی پڑتی ہے۔

جسٹس(ر) گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کروں اور سارے معاملات کواس طرح تو نہیں چھوڑا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے