ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 800 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھی ہے۔

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے، 10 گرام سونےکی قدر 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافےکے بعد 1928 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے