عمران خان نے بطور کٹھ پتلی حلف اٹھایا، احتساب سے بھاگے، بختاور بھٹو

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کبھی جمہوریت کی پرواہ نہیں کی بختاور بھٹو نے بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر غم وغصّے کا اظہار کیا ہے اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’عمران خان نے کبھی جمہوریت کی پرواہ نہیں کی، تنخواہ لی اور پارلیمنٹ میں غیر حاضر رہے‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’عمران خان نے بطور کٹھ پتلی حلف اٹھایا، احتساب سے بھاگے، مینڈیٹ کے بغیر حکومت کی‘۔

آخر میں بختاور بھٹو نے لکھا کہ’ غداری کا ارتکاب کیا اوراب تاریخ کے پنوں میں آئین کو پامال کرنے والے ایک بیوقوف کے طور پر جانے جاتے ہیں واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

آصفہ بھٹوڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیاانہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسترد کی جاتی ہے ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے