ڈپٹی کمشنرچمن کا تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی

(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کے سربراہی میں لیویز اور پوليس نے گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ٹرنچ روڈ مال روڈ تاج روڈ اور شہر کےگردنواح میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی دوکانوں کے سامنے چبوتروں اور تڑوں کو مسمار کردی گئ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایت پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو گرانفروشوں کے خلاف متحرک کیا ہے اس کیساتھ اسسٹنٹ کمشنر چمن کے سرپرستی میں انسداد تجاوزات کمیٹی بھی بنالی جو شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن کرئیگی آج میں نے شہر بھر کے مارکیٹوں دوکانوں قصاب خانوں پہ خود جاکر چھوٹے بڑے گوشت کی قیمتوں کو معلوم کیا اور ایک درجن سے زائد گرانفروشوں اور قبضہ مافیاز کو گرفتار بھی کیے جن کو بعد میں ایسا نہ کرنے کے وعدے پہ رہا کیں جو ریٹ پرائیس کنٹرول کمیٹی نے دی ان پر سختی سے عملدرآمد کرائنگے چھوٹے گوشت کی قیمت ایک ہزار بڑے گوشت کی قیمت 550 بغیر ہڈی کے 650 مقرر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے