ہمارے عسکری اداروں میں ابھی تک برطانوی سوچ ہے،علی وزیر

اسلام آباد:پروٹیشکشن آرڈرز پر کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے پشتون تحفظ موؤمنٹ (پی ٹی ایم ) کے سربراہ علی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پالیسیاں ٹھیک کرنے کا ذکر کیا مگر ایسا نہ ہو سکا، جب تک عسکری قوت اپنے آئینی حدود میں نہیں رہیں گے معاملات درست سمت میں نہیں جائیں گے، عسکری اداروں میں اب تک برطانوی سوچ ہے۔

اس موقع پر جب ان سے ووٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پروڈکشن آرڈر کے علاوہ میرے لیے آواز بلند نہیں کی۔ اپوزیشن نے بھی ووٹ کے لئے رابطہ نہیں کیا۔ ووٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے