کرسی بچانے کیلئے آئینِ کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی :مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرسی بچانے کیلئے آئینِ کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنی کرسی کو بچانے کے لئے آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کے جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نہ دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے