ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پولیس نےپی ٹی آئی کی 3 خواتین کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کی 3 خواتین کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تینوں خواتین کارکنوں کو ریڈ زون کے اندر جانے پر حراست میں لیاگیا ہے۔ایکسپریس چوک پر تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہیں، پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کارکنوں کوآگے نہ بڑھنے کی وارننگ دی ہے۔