حکمران عوام سے مخلص نہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے مخلص نہیں۔عدم اعتماد کے نام پر ملک کو بدنام ورسوااورقوم وپاکستان کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔حکومت واپوزیشن کی لوٹ مار،بدعنوانی،نااہلی وناکامی کی وجہ سے ترقی وخوشحالی کا پہیہ رک گیاہے امریکی مداخلت کے خلاف جماعت اسلامی نے تحریکیں چلائی بدقسمتی سے حکومت وبااختیار طبقات امریکی غلامی سے نکلنا نہیں چاہتی امریکی مسلمانوں بلخصوص پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا۔جمہوریت کو پٹری سے اتارنے اورملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے والے قوم کے مجرم ہیں۔ ہم امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارک باد دیتے ہوئے انسانیت کی فلاح، مسلمانوں میں اتحاد اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے دعا کی ہے۔تاجر دکاندار ماہ مبارک میں کم آمدنی والے اور مستحقین کو ریلیف دینے اپنی دنیا وآخرت کی کامیابی کیلئے مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزی اورظلم سے گریز کریں۔مخیر حضرات مساکین کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران قرآن کلاسزکا اہتمام اور ان میں شرکت کویقینی بنائیں۔مبارک مہینے کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کریں، اللہ تعالی کی رحمت اور مغفرت کے امیدوار بنیں اور اس کے نظام کو دنیا میں نافذ کرنے کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کریں۔ انھوں نے کہاکہ اسلامیان پاکستان پر یہ لازم ہے کہ وہ اس مقصد کے حصو ل کے لیے دن رات ایک کر دیں، جس کی خاطر اللہ تعالی نے ہمیں یہ خطہ رمضان کے مبارک مہینے میں عطا کیا تھا۔ مسلمان اہتمام سے روزے رکھیں اور اپنے اردگرد غریب، بے سہارا افراد کی مدد کریں۔ رمضان کے مہینے میں صدقات و خیرات میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ معاشرے میں بھوک اور غربت کا خاتمہ ہو۔ مبارک مہینے کے آغاز میں انھوں نے خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی اور ترقی، بے روزگاری، مہنگائی، غربت کے خاتمے کے لیے دعا کی ہے۔ جماعت اسلامی کے دیگر قائدین نے بھی رمضان کے آغاز پر امت مسلمہ اور اسلامیان پاکستان سمیت تمام انسانیت کو مبارک باد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے