اللّٰہ کا شکر ہے میں غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا : چوہدری محمد سرور

لاہور: پنجاب میں برطرف ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے برطرف گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کو ترجیح دی۔چودھری محمد سرور نے کہا کہ میں غیر آئینی کام کیسے کر سکتا ہوں، غیر آئینی کام سے بچنے کیلئے چند روز قبل استعفےکی پیشکش کر دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ساتھیوں کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے