پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع، آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا
لاہور: پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہو گیا، آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا۔اسمبلی میں اراکین بڑی تعداد میں موجود ہیں، عبد العلیم خان گروپ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز نے عبدالعلیم خان کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کے گروپ کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔
دوسری جانب ترین گروپ بھی پنجاب اسمبلی میں آج حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔ گذشتہ روز نعمان لنگڑیاں نے حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری اپوزیشن ملک کی بہتری کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی پر بے شمار احسانات ہیں، ہم نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔