شہباز شریف نے عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا
مسلم ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور حواریوں نے کھلی آئین شکنی کی، وہ سب آرٹیکل 6 کی پکڑ میں آگئے ہیں، ایوان میں ثابت ہوگیا کہ عمران نیازی ہار گئے ہیں۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کوئی حکومت نہیں بلکہ آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی وزیراعظم ہی نہیں تو اس آئینی اختیار کو استعمال کیسے کرسکتا ہے ، آئین کی شق 5 کو استعمال کیا گیا ہے، اسی میں لکھا ہے ہر صورت آئین پر عمل کیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شخصی اقتدار کو غیرآئینی طول دینے کے لئے آئین پر حملہ کیا گیا ہے، عمران نیازی ملک کو انارکی میں دھکیل چکے ہیں۔