واشک،مہنگائی میں ہوشربا اضافہ،شہری پریشان ہو کر رہ گئے
واشک(ڈیلی گرین گوادر)مہنگائی میں ہوشربا اضافہ،مہنگائی سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق واشک میں مہنگائی عروج پر مہنگائی کے باعث لوگوں کا روزمرہ کے اشیاء خورد نوش سمیت پھل سبزی گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی گئی ہے جس سے شہری پریشان ہے مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید رک گئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیئے حکومتی سطع پر کوئی روک تھام نہیں کی جا رہی ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹی غائب دوکانوں اور سبزی فروشوں کے ہاں پرائس کنٹرول لسٹ برائے نام پو کر رہ گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کو قابو کرنے کے لیئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں آٹھایا جا رہا ہے واشک کے سماجی حلقوں نے کمشنر رخشان و ضلعی انتظامیہ سے واشک میں مہنگائی کو کنٹرول کے لیئے عملی اقدام آٹھا کر شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے۔