نصیر آباد نامعلو م شرپسندوں نے بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نصیر آباد کے علاقے میں نامعلو م شرپسندوں نے بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا،ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا، سیکورٹی فورسز جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نصیر آباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم شرپسندوں نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکار بنا دیا جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے ٹاور کی مرمت کا کام جلد شروع کئے جانے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے