عید کے بعد ٹی وی پر بطور اینکر آرہا ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ رمضان یا عید کے بعد ٹی وی پر بطور اینکر آرہے ہیں۔شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری سیاسی ذمہ داری ہے۔ ورنہ میں عمر کے اس حصے میں سلام وعلیکم کہنا چاہتا تھا، کیونکہ میرے پاس اب کام نہیں تھا اور یہی کام ہے۔شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شاید میں رمضان کے بعد یا عید کے بعد کسی ایک ٹی وی چینل پر بطور اینکر بھی آرہا ہوں۔ تاہم شیخ رشید نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے چینل پر بطور اینکر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے