ترین گروپ ا و ر نذیر خان بلوچ نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور:ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نعمان لنگڑیاں کا کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے ہے۔نعمان لنگڑیاں نے حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری اپوزیشن ملک کی بہتری کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی پر بے شمار احسانات ہیں، گزشتہ رات ہم نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ وہ بنا جس نے کرپشن کو فروغ دیا، پارٹی کو نقصان پہنچایا، ہماری آواز پر انہیں استعفیٰ دینا پڑا، ترین گروپ حکومت میں رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا تھا، حمزہ شہباز صوبے کی خدمت کریں گے۔قبل ازیں حمزہ شہباز نے ترین گروپ سے ملاقات کی، جس میں 16 ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ ملاقات میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عبدلحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ، سعید اکبر نوانی ، طاہر رندھاوا، اسلم بھروانہ، غلام رسول، زوار وڑائچ، بلاول وڑائچ، قاسم لنگاہ، امین چوئدری، سلمان نعیم شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے