بلوچستان کابینہ نے صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے طویل المدتی قیام، ہیلتھ کارڈ کے اجراء، ایڈہاک پرڈاکٹروں اور نرسوں کی بھرتی کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کابینہ نے صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے طویل المدتی قیام، ہیلتھ کارڈ کے اجراء، ایڈہاک پرڈاکٹروں اور نرسوں کی بھرتی کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 45نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے صوبے میں طویل مدت قیام کی پالیسی کی منظوری دے دی منظوری کا مقصد بلوچستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے کا بینہ نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام پر عملدرآمد اور اس کی فوری طور پر لانچنگ کی منظوری بھی دی اس سہولت سے بلوچستان کے 18لاکھ خاندان مستفید ہوں گے جنہیں فی خاندان 10لاکھ روپے کا ہیلتھ کور میسر ہوگا کابینہ نے شہید سکندر زہری اسپتال خضدار اور 50 بستروں کے خدابادان اسپتال پنجگور کو خود مختار ہسپتال قرار دینے کے بلوں کی منظوری دی صوبائی کابینہ نے محکمہ صحت کو ایڈ ہاک بنیادوں پر ضلعی سطح پر خالی میڈیکل افسر لیڈی میڈیکل افسر سپیشلسٹ اور ٹیچنگ کیڈر ڈاکٹرز اور سٹاف نرسز کی بھرتی کی منظوری دے دی،اس اقدام کا مقصد صوبے کے دور دراز علاقوں کے اسپتالوں اور صحت مراکز میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی کو پورا کرنا ہے کابینہ اجلاس میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ضلعوں اور دوردراز کے علاقوں سے اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضری کا نوٹس بھی لیا گیا، اور محکمہ صحت کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کو جائے تعیناتی پر حاضری کا پاپند بنانے کے لئے سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی صوبائی کابینہ نے سٹاپ گیپ انتظام کے تحت صوبہ بھر کے سکولوں میں عبوری بنیادوں پر اساتذہ کی خدمات کے حصول کی منظوری بھی دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے