کوئٹہ کے عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و پرکرم رچھوڑدیا گیا ہے، نورالدین کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے کہا ہے کہ موسم گرماشروع ہوتے ہی کوئٹہ شہر کربلا کا منظر پیش رہا ہے اور عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و پرکرم رچھوڑدیا گیا ہے،ایس ڈی او واسا گوالمنڈی ڈؤیژن اورپشتون آباد ڈؤیژن کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے بصورت دیگر عوام کے ساتھ ملکراحتجاج پر مجبور ہونگے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نورالدین کاکڑ نے کہا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی کوئٹہ شہرمیں پانی کی قلت کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں گوالمنڈی چوک، سرکی روڈ، پشتون آباداور گردونواح میں واسا حکام کی نا اہلی کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ایس ڈی او واسا گوالمنڈی ڈویژن اور پشتون آباد ڈؤیژن کو بار بارپانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اور عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا گیا ہے اور ٹینکر مافیا من مانے ریٹس پر عوام کو پانی فروخت کررہاہے اور آئے روز ٹینکروں کی وجہ سے حادثات کے باعث شہری قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او واسا گوالمنڈی ڈویژن اور پشتون آباد ڈؤیژن کو فوری طورپر ٹرانسفرکیا جائے بصورت دیگر پاکستان پیپلزپارٹی علاقے کے عوام کے ساتھ ملکر سخت احتجاج اورواساکے دفتر کے گھیراؤ پر مجبور ہوگی جس کی تمام ذمہ داری صوبائی حکومت اورواسا حکام پرعائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے