پاکستان کپ میں بلوچستان کی ٹیم نے چمپئن بن کر سر فخر سے بلند کردیا،میر جان محمد جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان کپ میں بلوچستان کی ٹیم نے چمپئن بن کر سر فخر سے بلند کردیاجو صوبے کے لئے فخر کا لمحہ ہے،صوبے کو خوشی کا موقع فراہم کرنے پر ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں،صوبے کے عوام کو آپ کی بہترین کارکردگی پر فخر ہے۔ یہ با ت انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کپ کا ٹائٹل صوبے کے نام کرنے والے تمام کھلاڑی داد کے مستحق ہیں،عبد الواحد بنگلزئی پلیئر آف دی میچ اور حسیب اللہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کر کے خصوصی داد کے مستحق ہیں، ان کی کارکردگی بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی،انہوں نے کہاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے،محکمہ اسپورٹس بلوچستان، کھیلوں کے فروغ کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے مربوط کوششوں میں مصروف ہے،انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر کھیل عبدلخالق ہزارہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کھیلوں کے مقابلوں سے صوبے کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آرہا ہے،کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لئے محکمہ جو اقدامات کر رہی ہیں وہ قابل فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے