رمضان المبارک عظمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے،احمد فاروق بازئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رمضان المبارک سال بھر کے اسلامی مہینوں میں سب سے زیادہ عظمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں اللہ تعالیٰ اہلِ ایمان کو اپنی رضا، محبت وعطا، اپنی ضمانت واُلفت اور اپنے انوارات سے نوازتے ہیں۔ اس مہینہ میں ہر نیک عمل کا اجروثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسر احمد فاروق بازئی نے۔رمضان کی آمد پر طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ صبر کا مہینہ ہے، اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔ یہ ہمدردی اور خیرخواہی کا مہینہ ہے، ا اس میں روزہ صبر و برداشت کا درس اور اس پر عمل پیرا رہنے کی تعلیمات طلباء کی شخصیت کاحصہ بنانا بھی اساتذہ کی ذمہ داری ہے تاکہ معاشرے میں دینی و اصلاحی رویوں کو بھرپور پروان چڑھایا جا سکے۔ وائس چانسلر بیوٹمز نے طلباء اور اساتذہ کو تلقین کی کہ ماہ رمضان میں فلاحی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور بیوٹمز کے اساتذہ و طلباء تعلیمی کامیابیوں کی طرح معاشرے میں فلاحی و رضاکاروانہ سرگرمیوں میں بھی ہراول دستہ کا کردار ادا کریں اور ادارتی و انفرادی حیثییت میں معاشرے کی بہبود میں کردار ادا کریں۔بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز جدت و تحقیقی علوم کی طلباء تک منتقلی کے نصب العین کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات، ایماندارانہ رویوں، فلاح و بہبود، صبر و برداشت، اور میانہ روی کی تعلیمات پر بھی مکمل عمل پیرا ہے، تاکہ جامعہ اور اس کے ہر فرد کا معاشرہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے