اتوار کے روزتحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہے، فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے : شہباز شریف

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا، شہباز شریف نے خط میں وزیراعظم کے ووٹنگ والے دن ایک لاکھ پی ٹی آئی ورکرز لانے کا بھی حوالہ دی۔ خط میں کہا گیا کہ ایم این ایز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، پولیس آئین اور قانون کے مطابق فرائض سر انجام دے۔ اپوزیشن لیڈر نے خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد، ڈی سی اور آئی جی کو بھی ارسال کر دی۔یاد رہے شہباز شریف نے نئے وزیراعظم کے انتخابات والے دن بھی فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے