ہمیں ایک گھنٹہ عمران کی تقریر سننا پڑی یہ تاثر غلط ہے، ہر چیز کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے،سردار اختر مینگل
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی این پی مینگل کے سربراہ سرداراختر جان مینگل نے اپنے ایک انٹرویوحامد میر کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ میں آپ کو جیو میں خوش آمدید کہتا ہوں آپ کی پروگرام کی مہربانی کی وجہ سے ہمیں ایک گھنٹہ عمران کی تقریر سننا پڑی یہ تاثر غلط ہے کہ ہر چیز کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے پچھلے سالوں میں بلوچستان یونیورسٹی کی ایک پنکھا چوری ہوا تو کہا کہ اس میں بھی سی آئی اے کی سازش ہے ہم ان کی ڈالر بھی کھاتے ہیں اورنفرت بھی پھیلاتے ہیں اس وقت تقریباً 9 پارٹیاں اپوزیشن میں ہیں یہ سب پاکستان کے خلاف سازش میں شامل ہیں اور صرف تحریک انصاف نے ہی پاکستان کو بچھانے کے لئے نکلے ہیں اگر ان کو دھمکی ملی بھی تو وہ تمام پارٹیوں کوآن بورڈ لے لیتے جو مقابلے سے بھاگتا ہے وہ شکست خوردہ ہے۔