حق دو تحریک کو عوامی تائید حاصل ہے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حق دو تحریک کو عوامی تائید حاصل ہے ہم بلاتفریق ہر علاقے کے مسائل اجاگر کریں گے حکومت اوراداروں اور سیاسی پنڈتوں کے مظالم کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کریں گے۔اداروں،منتخب نمائندوں،سیاسی پارٹیوں،حکومتی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں۔حق دوتحریک کو بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام کی تائیدحاصل ہے ہم ہر ظلم کے خلاف ہر فورم پر جدوجہد کریں گے بلوچستان کے ساحل وسائل اور بارڈرزمیں زیادتیوں،زیادتیوں،بدعنوانی کے خلاف آوازبلند کرتے رہیں گے اس جدوجہد سے ہمیں کوئی نہیں رکھواسکتا حق دو تحریک نوجوانوں اور مظلوموں کی عوامی انقلابی تحریک بن گئی ہے۔ان خیالات کاا ظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران نوجوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کا حقوق کے حصول کیلئے حق دو تحریکیں چلاناخوش آئند ہیں انشاء اللہ عوام کو بیدار ومنظم کرنے والی ان تحریکوں کے بدولت عوام منظم وبیدار،حکمران ظلم وجبر سے بازآئیں گے اور کراچی وبلوچستان کے وسائل انہی مظلوم ومجبور اورپریشان حال عوام پر خرچ ہوں گے۔بلوچستان کے عوام قیام پاکستان سے پریشان ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کسی پارٹی نے بلوچستان کے آوازپر توجہ نہیں دی بس بلوچستان سے فائدے اُٹھانے والے بہت ہیں لیکن اہل بلوچستان کی آوازبننے والا حق دو تحریک اور جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ حق دوت حریک اورجماعت اسلامی مظلوم بلوچستان کو حقوق دلاکر ظالموں کو ظلم وجبر اور لوٹ مار سے روکھیں گے۔ نوجوان،سماجی سیاسی لیڈرز،مظلوم عوام، طلباء اورعلمائے کرام اس جدوجہد میں ساتھ دیں بے بنیادپروپیگنڈہ اور الزامات وفتویٰ بازی نے لوگوں کی دنیاوآخرت تباہ کر دیا ہے بے جاالزامات فتویٰ بازی کرکے ہمارا راستہ روکھاجارہا ہے انشاء اللہ عوام باشعورہوگئے ہیں۔ حق دوتحریک وجماعت اسلامی کی خدمات وجدوجہد سب کے سامنے ہیں ہم عوام کو اداروں،سیاسی جماعتوں،منتخب نمائندوں کی زیادتیوں مظالم سے بچاکر دین کی دعوت پہنچاکردنیاو آخرت کے امتحانات کی کامیابی کیلئے کام کر رہے ہیں قوم ومذہب کے نام پر سیاست والے ناکام ہوگئے جماعت اسلامی نظریاتی حقیقی جمہوری سیاست وعوامی خدمت کر رہی ہے ہم لوگوں کے مسائل کو اجاگراور ان کے حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کر رہے ہیں۔