پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے ایم کیو ایم کیساتھ معاہدے کی منظوری دے دی
کراچی: پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے ایم کیو ایم کیساتھ معاہدے کی منظوری دے دی، ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا پیپلز پارٹی سے معاہدے کے بعد مستعفی ہو گئے۔ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے سی ای سی ارکان سے مشاورت کی جنہوں نے معاہدے کی توثیق کر دی۔ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مابین معاہدے کے اہم نکات کے مطابق بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا، بلدیاتی قانون کو آئین کے آرٹیکل 140اے کےمطابق بنایا جائےگا اورمسودہ جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اپنےعہدے سے بھی مستعفی ہونگے جبکہ حیدرآباد ، کراچی میں ایڈمنسٹریٹر زکا تقرر مشاورت سے کیا جائے گا، سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کیخلاف قانون سازی کی جائے گی، معاہدے کے تحت ایم کیوایم وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرے گی، ذرائع کےمطابق ایم کیوایم نے سندھ کے شہری علاقوں میں بنیادی تبدیلیاں، نوکریوں کیلئےچالیس فیصد کوٹہ مختص کرنے، صوبائی مالیاتی کمیشن اورسیل شدہ دفاترکھولنے کامطالبہ کیا ہے۔