وزیراعلیٰ بلوچستان کا کانگو میں پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لینے والے پاکستانی فوج کے افسران کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اقوام متحدہ امن مشن میں حصہ لینے والے افسران کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کیا ہے وزیراعلی نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے جو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے