علیم خان گروپ کا ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار
لاہور: علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے ہم انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے، پہلے 4سال بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا ، اب پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا۔ترجمان میاں خالد کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الٰہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے، کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دیں گے، کمال ہے کہ اب نیا پاکستان پرویز الٰہی بنائیں گے۔