شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی،روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی رمضان المبارک کے باعث تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ عہدیداران اورذیلی تنظیمیں برسی کی مناسبت سے اپنے اپنے علاقوں میں قرآن خوانی اورتقریبات کا انعقاد کریں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں روزی خان کاکڑ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹونہ صرف پاکستان کے بلکہ عالم اسلام اور دنیا کے ایک بڑے معتبر اور جہاندیدہ سیاستدان تھے اور وہ ایک بین الاقوامی سطح کے رہنما تھے جن کا پاکستان کی سیاست میں ایک اہم کردار رہا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کے لئے خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے 4اپریل کو مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی جبکہ تمام ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران اور ذیلی تنظیمیں برسی کی مناسبت سے اپنے اپنے علاقوں میں قرآن خوانی اور تقریبات کا انعقاد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے