بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے میر نور الدین مینگل، شاہ جہان بلوچ ، صلاح الدین مینگل ، رشید بلوچ کوممبر بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی نے گزشتہ دنوں پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران برائے اورسیز کے ناموں کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق میر نور الدین مینگل ، شاہ جہان بلوچ یورپ ، صلاح الدین مینگل امریکہ ، رشید بلوچ قطر بحرین سے ممبران ہیں درج بالا ممبران پارٹی کو بیرون ملک فعال بنانے میں اپنا سیاسی کردار ادا کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے