بلوچستان میں کوروناوائرس کا ایک کیس رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کوروناوائرس کا ایک کیس رپورٹ، متاثرین کی تعداد 35472ہو گئی، محکمہ صحت کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق بلو چستان کے 4اضلاع سے کوروناوائرس کے 177ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 50افراد کے نتائج آنا با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں فعال مریضوں کی تعداد 6ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائر س کاشکار ایک مریض صحتیاب ہو ا جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 35088ہو گئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب کورونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہے۔