الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ بلوچستان (ماسوائے کوئٹہ اور لسبیلہ) بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ بلوچستان (ماسوائے کوئٹہ اور لسبیلہ) بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔بدھ کو صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 11اپریک کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے،امیدوار15 اپریل سے 18 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں 19اپریل کو امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، 22اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہے گا، جس کے بعد 23سے 26اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جن پر 27سے 30اپریل تک فیصلے کئے جائیں گی شیڈول کے مطابق یکم مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی جبکہ 2مئی تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے 7مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ29مئی کو بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ اور 3مئی تک تنائج کا اعلان کیاجائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے