کراچی : ایوب گوٹھ میں آگ لگنے اور دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں واقع گھر میں آگ لگنے سے دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ایوب گوٹھ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے گھر میں دھواں بھر گیا۔دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی شناخت 23 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔اہلِ خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے