چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری شجاعت کے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ چوہدری ظہور الہی مرحوم کی سیاسی وراثت کے امین وان کے صاحبزادے چوہدری شجاعت حسین کی مصالحتی سیاست کو ایک اور جھٹکہ یعنی گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے کے مصداق جب فریقین کے معاملات ن لیگ کے ساتھ طے ہوچکے مگر اگلے ہی لمحے حکومت کے سامنے وزارت اعلی کی قیمت پر اپنے بھتیجے کو دوسروں کے سامنے بڑی خفت میں مبتلا کرنا ایسا ہی دوسرا سیاسی جھٹکہ ہے جیسے چوہدری شجاعت حسین نے 2005 میں نواب بگٹی شہید سے معاملات مزاکرات کے زریعے طے کرنے کا معاہدہ کر چکے مگر جنرل پرویز مشرف نے اس کے برعکس طاقت کے استعمال کے زریعے ان کی جان لے لی اسی طرح انکی زبان و معاہدوں کو جہاں ایک جنرل نے بے وقعت کیا وہاں ان کے چچا نے بھی وزارت اعلی کی تمنا میں ان کے ن لیگ کے ساتھ اپنی زبان کی پاسداری نہ کی اگرچہ پی ٹی آئی بھی اپنی پارٹی کے اندر اعتبار و اعتماد کی ساکھ کھوگئی یعنی اپنے مفاد کے لئے پارٹی سربراہ کسی کو بھی قربان کرسکتے ہیں اسی طرح چوہدری پرویز الہی نے بھی جہاں چوہدری شجاعت کے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی وہاں ن لیگ کے ساتھ سیاسی تگڑم بازی کے زریعے باتھ کر گئے وہاں اپنے اتحادی ایم کیو ایم اور باپ کو باہمی مشاورت سے فیصلہ کا وعدہ کرکے یکتا و تنہا پرواز سیاسی برتاؤ کے تناظر میں نہایت سطحی حرکت و منفی رویہ سمجھا جائے گا جس سے آئندہ سیاسی معاہدوں و عہد و پیمان و مزاکرات کو شک کی نظر سے دیکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے