واشک ایک پرامن ضلع ہے،میجر جنرل کمال انور چوہدری

واشک(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل کمال انور چوہدری کا دورہ واشک شیر واشک کرکٹ فیسٹیول کا افتتاع کیا اور قبائلی جرگہ سے خطاب کیا آئی جی ایف سی میجر جنرل کمال انور چوہدری نے شیر واشک کرکٹ فیسٹیول واشک کا افتتاع کیا اور تمام کرکٹ ٹیموں کو وردی کٹ و دیگر سامان تقسیم کی اور آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان کمال انور چوہدری نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان معاشرے کے سماجی برائیوں سے دور ہو کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے واشک کے نوجوان فٹبال کے حامی ہیں اس اس سلسلے میں ایف سی واشک میں فٹبال گروانڈ تعمیر کر رہی ہے اگلے بار جب آونگا تو اسکا فٹبال فیسٹیول کا بھی افتتاع کرونگا آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل کمال انور چوھدری ایف سی ونگ واشک میں منعقدہ قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشک ایک پرامن ضلع ہے اور ہم امن کے ساتھ ساتھ علاقائی پسماندگی بھی ہے جسکا ہمیں احساس ہے ضلع واشک کے ضلعی ہیڈکواٹر میں معیاری اسپتال اور کالج نہیں ہے جس پر حکومت کام کر رہی ہے آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل کمال انور چوھدری نے مزید کہا کہ واشک سٹی سے پچیس غریب طلبا بلوچستان کے مختلف کالجوں میں داخلہ دلائی جائیگی تاکہ وہ پڑھیں آگے بڑھیں اور اپنا بہتر مستقبل بنائیں انھوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لیئے امن ضروری ہے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیئے علاقائی و قبائلی عمائدین کا تعاون لازمی امر ہے اور واشک کے محب وطن قبائلیوں اور سیاسی کارکنوں نے تعاون کی ہے جسکا الحمد اللہ ثمرات واضع ہیں آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان نے کہا کہ واشک کے والدین اپنے سپوتوں پر نظر رکھیں اور انھیں کسی بھی ایسے سرگرمیوں سے دور رکھیں جس سے ملک و قوم کا نقصان ہو جو کسی صورت قابل قبول نہیں آئی جی ایف سی کہا کہ ایف سی جوان عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیئے ہیں جھنوں نے ہر قسم کے مشکل حالات سمیت قدرتی آفات و ضرورت کے دوران عوام کی مدد کے لیئے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے جس کے باعث واشک کے عوام ایف سی دلی لگاو و محبت رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہے ہمیں دشمن کے بھکاو میں کسی صورت نہیں آنا اس موقع پر برگیڈیئر کاشف عبداللہ بھی آئی جی ایف سی ہمراہ تھے جبکہ ونگ کمانڈر ایف سی شیر واشک کرنل عماد رحیم ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی،ایس پی واشک عبدالطیف بلوچ،ڈی ای او ایجوکیشن مختیار ڈومکی،سیاسی و سماجی رہنما حاجی بشارت اللہ آلہ زئی ملک زائد عمر آلہ زئی، میر علی محمد سیاپاد،میر حمیداللہ لوراجہ،ارشاد حمید،حاجی پرویز آلہ زئی،وہ دیگر علاقائی معتبریں و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے اور مقامی معتبرین نے آئی جی ایف سی کو اجتماعی درپیش مسائک سے آگاء کیا جنہوں نے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے